ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کے ساتھ  کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دورہ بھارت کے دوران بھارت کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت سے قبل مودی سرکار کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،اپنے شکوہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کے دورہ بھارت کے دوران کشمیر کا معاملہ اٹھایا جائے

صدر ٹرمپ نے کہا کہ دورہ بھارت کے دوران بھارت کے ساتھ  کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات سے مطمئن نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو انڈیا کے 2 روزہ دورے پر ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں