ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کے سرحدی علاقے میں زلزلہ،8 افراد ہلاک

ترکی کے مشرقی علاقوں میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ21 زخمی ہوگئے۔

ترکی کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران اور ترکی کےسرحدی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 5کلو میٹرتھی۔

ترک میڈیا کے مطابق  زلزلے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوئے،زلزلے کے باعث ترکی کے 43 دیہات متاثر ہوئے ہیں جب کہ متعدد افراد بے گھر اور مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ترکی کے مشرقی حصوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے تھے  جس میں 35 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں