ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی طرح نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے، بلاول بھٹو

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرح نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے اور پی ٹی آئی کی طرح (ن) لیگ بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ٹھیکے پر لی گئی اس کے پاس کوئی اختیارنہیں، جب حکومت ٹھیکے پر ملےتو وہی کرتی ہےجو ٹھیکہ ہو، اب حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا،6 ماہ میں چلی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ مودی کےبعداب ٹرمپ کی الیکشن مہم چلائی جارہی ہے، پنجاب کےعوام کو جب ضرورت پڑی، ان کے لیڈرغائب ہوگئے، مہنگائی کم نہیں ہورہی ابھی توشروع ہوئی ہے، گرمی آنے دیں، بجلی نہیں ہوگی اور تاریخی بل آئیں گے، مہنگائی کم نہیں ہو رہی ابھی تو شروع ہو رہی ہے، پرویزمشرف دورکے تمام بحران دوبارہ سر اٹھا چکےہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی استعمال کرتی ہیں، عمران خان سے پہلے نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے، لیکن بینظیربھٹو نے17ارکان کے ساتھ اکثریت والے نوازشریف کو امیرالمومین بننےنہیں دیا، پی ٹی آئی کی طرح (ن) لیگ بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ شہبازشریف سےبھی بہترہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا باقی صوبوں کے وزرائےاعلیٰ سے بھی مقابلہ کرالیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں