ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا کیس سماعت کے لیے مقرر

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 11 مارچ کو کرے گا جبکہ عدالت نے نئے اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کو بھی طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ  اٹارنی جنرل 11 مارچ کو عدالت میں پیش ہو کر مریم نواز سے متعلق کیس کا جواب دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں