ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی میں 60 اور امریکا میں 33 کورونا سے متاثر

برلن ؍ واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) چین سے پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس خطے کے کئی ممالک کو متاثر کرنے کے بعد یورپ میں بڑی تعداد میں لوگوں کو شکار کررہا ہے۔ ترجمان جرمن وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں 60 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں تقریباً ایک ہزار افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی شہروں اور قصبوں میں مہلک وبا پھیل رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکا میں مزید 33 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ریاست کیلی فورنیا کے گورنر کا کہنا ہے مختلف پروازوں سے آنے والے 8400 افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے باقاعدہ مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی مسافروں پر پابندی کے باعث ملک میں وائرس کا خطرہ بہت کم ہوگیا ہے۔ اُدھر آسٹریلوی وزیر اعظم نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس دنیا کے لیے بہت جلد وبائی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ دریں اثنا شمالی آئرلینڈ اور ہالینڈ میں بھی مرض کی تشخیص ہو چکی ہے جب کہ سوئیڈن میں تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔ فرانس میں 20 نئے مریض سامنے آ گئے، جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی نے تصدیق کی ہے کہ وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ اسپین میں بھی وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، یونان میں مزید 2 اور نیوزی لینڈ میں پہلے مریض کی نشاندہی ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں