خبررساں ایجنسی سے قاتل وبا سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس کےمزیدپھیلنےکاخطرہ بہت زیادہ ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ24گھنٹےمیں9ممالک میں کوروناوائرس کےکیسزرپورٹ ہوئے، برطانیہ میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد20ہے جب کہ جنوبی کوریامیں وائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد 2 ہزار 300 ہے اور یہاں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سےدنیابھرمیں84ہزار117افرادمتاثرہوئےاور مہلک وبا سے2ہزار870ہلاکتیں ہوئیں، چین میں کوروناوائرس سے78ہزار824افرادمتاثر،2ہزار788ہلاک ہوئے جب کہ دنیاکےدیگر60ممالک میں کوروناوائرس سے5ہزار293افرادمتاثر،82ہلاک ہوئے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کےمزیدپھیلنےکاخطرہ بہت زیادہ ہے اگر فوری ایکشن سےکوروناوائرس کو پھیلنے سے روکاجاسکتاہے۔
