ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے نوازشریف کی واپسی کیلیے برطانیہ کو خط لکھ دیا

وفاقی حکومت نے علاج کی غرض سے لندن میں موجود نوازشریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی سفارش پر وزارت خارجہ کے ذریعے برطانوی حکو مت کو خط لکھا گیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، واپس بھجوایا جائے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ نوازشریف کو برطانیہ سے بے دخل کرانے کے لیے لندن حکومت کو خط لکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالتوں کو دھوکا دے رہے ہیں وہ علاج کے لیے گئے لیکن عیاشیاں کررہے ہیں، سزا یافتہ مجرم کو واپس لائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں