ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کا پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے پانی پر نیا ٹیکس عاید کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے زیر زمین پانی کے استعمال پر نیا ٹیکس عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ مجوزہ پانی ٹیکس کے لیے سفارشات پر مبنی مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

محکمہ بلدیات سندھ پانی ٹیکس کے حوالے سے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فی لیٹر پانی پر ایک روپیہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منرل واٹر تیار کرنے والی صنعتوں اور کولڈ ڈرنک بنانے والی کمپنیوں پر بھی یہ ٹیکس عائد ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں