ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام ماسک کے پیچھے نہ بھاگیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ہر نزلہ زکام کو کورونا وائرس نہ سمجھا جائے، ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور عوام ماسک کے پیچھے نہ بھاگیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص چین یا ایران سے واپس آیا ہو تو اسے خود 14دن کیلئے تیاررہنا چاہیے، چین،ایران سے واپس آنے والوں کوبخار،سانس کی تکلیف یا کھانسی ہوتو کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا چاہیے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھر میں 200 سے زائد مشتبہ مریضوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوچکے ہیں، مشتبہ کیسز کے حوالے سے کچھ نہیں چھپایا گیا، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں،نزلے زکام کے مریض سے فاصلہ رکھیں ،نزلہ زکام ہو تو ہجوم والی جگہ پر نہ جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس مرحلے پر وفاقی حکومت اسکول بند کرنے کا فیصلہ نہیں کر رہے، ہم نے اسکول بند کرنے کی تجویز نہیں دی ہے، زیادہ خطرناک چیز بلا ضرورت پریشان اور گھبرانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں