ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کی بہتری کیلئے چھ چھ بچے پیدا کریں، صدر وینزویلا کی اپیل

کراکس : وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ “وہ ملک کی بہتری کیلئے چھ چھ بچے پیدا کریں”۔

میڈیارپورٹس کے مطابق خواتین سے متعلق نیشنل ہیلتھ کیئر پلان کے فروع کیلئے ایک ٹی وی پروگرام میں صدر  گو یہکہتے سنا جاسکتا ہے کہ “وہ عورتوں سے کہہ رہے ہیں کہ  زیادہ بچے پیدا کرتی رہیں۔خدا آپ پر رحمت عطا فرمائے کہ آپکے ننھے منے لڑکے لڑکیوں کی زندگی میں برکت دے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر عورت کو کم از کم چھ بچے پیدا کرنے چاہئیں۔

یاد رہے کہ وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوآن گائڈو کو امریکہ سمیت 50 سے زیادہ ممالک وینزویلا کا عوامی رہنما مانتے ہیں جبکہ مادوروفوج کی حمایت کی بدولت ملک کے  اقتدار پر قابض ہیں ۔

واضح  رہے کہ وینزویلا اس وقت سخت معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے جبکہ خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں