ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت عورت مارچ کو سکیورٹی فراہم کرے‘ فواد چوہدری

حکومت رضویز اور عزیزیز کو نفرت کی تبلیغ کی بھی اجازت دے سکتی ہے‘ وفاقی وزیر
ان کے خیالات ہم سے مختلف ہو سکتے ہیں اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے‘ٹوئٹر پر پیغام
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت فوری طور پرعورت مارچ کو سکیورٹی فراہم کرے۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکومت رضویز اور عزیزیز کو نفرت کی تبلیغ کی بھی اجازت دے سکتی ہے تو پنجاب حکومت عورت مارچ 2020 کی سلامتی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے۔انکا مزید کہنا ہے کہ ایک پرامن گروپ کو ان کے خیالات کی تبلیغ کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے اور ان کے خیالات ہم سے مختلف ہو سکتے ہیں اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔واضع رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے عورت مارچ کی اجازت دے دی تھی۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مارچ کو پر امن رکھا جائے اور غیراخلاقی پلے کارڈز کا استعمال نہ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں