ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیگ ا سپنر زاہد محمود کوئٹہ گلیڈی  ایٹرز کے ا سکواڈ میں شامل

لاہور(نمائندہ خصوصی )لیگ ا سپنر زاہد محمود کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ا سکواڈ میں شامل کرلیا گیاے۔ نوجوان فاسٹ بؤلر نسیم شاہ انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔نسیم شاہ5 مارچ کو پنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور زلمی کے خلاف میچ میں بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ نسیم شاہ کے ا سکینز کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر نے انہیں 5 روز آرام کا مشورہ دیا۔متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے زاہد محمود (سلور کٹیگری) کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں