ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے 15 روز کیلیے بند کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 15 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے 15 روز کے لیے بند کردیے جائیں، تمام ہوسٹلز کوبھی بند کردیا جائے اور تمام فیسٹیول بھی ملتوی کردیے جائیں۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جیلوں میں ملاقاتیں معطل کردی جائیں  اور سرکاری پبلک اجتماعات پر پابندی عائد کر دی جائے۔

کورونا وائرس کے خطرے کے باعث وزیراعلیٰ کے پی کے کا آج سوات میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات  کم سے کم کی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں