ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں کورونا کے 51 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 881 ہوگئی

کراچی: صوبہ سندھ میں 51 مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 881 ہوگئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کے مطابق صوبے میں 51 نئے رابطہ کیسز آئے ہیں، رابطہ کیسز کی تعداد 517 ہوگئی ہے۔

عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں 743 کورونا کے مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔

وزیر صحت کے مطابق کراچی میں 37، لاڑکانہ 6، حیدرآباد 4، نوشھروفیروز 2 سکھر اور سجاول میں 1-1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

عذرا پیچوہو کے مطابق  سندھ میں 8 ہزار 931 کورونا کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں