ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرغیزستان میں پھنسے پاکستانی طالب علم کی حکومت سے اپیل

بشکیک (آئی این پی ) کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقیم پاکستانی طالب نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری وطن واپسی کے لیے فلائٹس کا انتظام کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقیم پاکستانی طالب علم ارباز خان نے اپنے وڈیو پیغام میں حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ کرغیزستان میں مقیم پاکستانی طالب علم کورونا وائرس کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ارباز خان کے مطابق کرغیزستان میں کورونا کی ٹیسٹ کٹس تک دستیاب نہیں جبکہ ہم لوگ مالی بحران کا بھی شکار ہیں، لہٰذا حکومت پاکستان ہماری جلد وطن واپسی کے لیے فلائٹس چلائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں