ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھلاڑیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ، کرنل (ر) ناصر تنگ

اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ناصر تنگ نے کہا ہے کہ فیڈریشن نے ملک میں کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی وباء سے بچانے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبائنے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس وباء سے بچانے کیلئے آگاہی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں جہاں ہر چیز کو نقصان پہنچا ہے وہاں کھیلوں کے میدان بھی ویران ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد کورونا کی وباء کو شکست دے کر اپنے کھیلوں کے میدان آباد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں باکسنگ کی تمام سرگرمیاں معطل کردی گئیں ہیں اور امید ہے کہ جلد بحال ہوجائیں گی۔ ناصر تنگ نے مزید کہا کہ باکسنگ کے آفیشلز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ذریعے کورونا وائرس کی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے جو گراس روٹ سطح پر کھلاڑیوں کو کورونا وائرس سے بچنے کی آگاہی اور احتیااطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں