ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2386 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2386 ہوگئی ہے جبکہ اس خطرناک بیماری سے 34 افراد جاں بحق اور 107 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 95 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کے مریضوں کی تعداد 2386 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔ کورونا میں مبتلا افراد میں سے 9 کی حالت تشویش ناک ہے اور 107 نے اس سے صحت یابی حاصل کرلی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 922 ہوگئی ہے، سندھ میں 761، خیبر پختونخوا میں 276، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 62 ، گلگت بلتستان میں 187 جب کہ آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا کا شکار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں