ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی لاک ڈائون کے متاثرین کی مدد نہیں کررہی ہے،تسلیم راجپوت

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)سنی تحریک کے صوبائی رہنما خلیفہ تسلیم راجپوت نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جو الیکشن کے دوران ان سے معاہدہ کیا تھا اس معاہدے پر آج تک عمل نہیں کیا گیاسندھ حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ہیں کہ لاک ڈائون سے متاثرہ افراد کی مدد کی جارہی ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے دورہ ٹنڈوجام کے موقع پر مرکزی آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس 63 ٹنڈوجام کے حلقے سے پیپلزپارٹی کے حق میں ہم نے ایک معاہدے کے بعد دستبرداری کا اعلان کیا تھا کیا پیپلزپارٹی اس معاہدے کی آج تک ایک شق پر بھی عمل نہیں کیا صرف اپنوں کو نوازا جارہا ہے اور ٹنڈوجام کی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈائون سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کے حکومت سندھ کے تمام دعوے جھوٹے ہیں امداد کے نام پر ان کی مجبوریوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب ضلع حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہمارے اے کے سی ٹرسٹ کے زیراہتمام تین سو خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا اورپندرہ سو ماکس پانچ سو دستانے اور سینیٹائزرتقسیم کیے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے ہم اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مساجد کو کھولا جائے مساجد انتظامیہ تمام احیتاطی انتظام کرلیں گی اور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عوام کے ساتھ توبہ اور استغفار کریں تو اللہ ضرور اس مصیبت کا خاتمہ فرمائیںگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں