ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ چیئرمین ڈسپلنری پینل کے سپرد کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کا معاملہ چیئرمین ڈسپلنری پینل کے سپرد کردیا ہے۔

ڈسپلنری پینل کے چیئرمین لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج، جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان ہیں۔

پی سی بی نے یہ فیصلہ عمر اکمل کے جواب کے تمام مندرجات کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے، جس میں پی سی بی  انٹی کرپشن کوڈ کے تحت انٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے سماعت کے لیے تحریری درخواست نہیں کی گئی۔

‏کوڈ کے آرٹیکل 4.8.1 کے تحت چیئرمین ڈسپلنری پینل اب نوٹس آف چارج میں مخصوص جرائم کی تصدیق کرتے ہوئے پابندی سے متعلق فیصلہ سنائیں گے۔

‏چیئرمین ڈسپلنری پینل کی جانب سے فیصلہ آنے تک  پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں