ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما کا وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ جناح اور سول اسپتال میں پیچ آنے والے واقعات باعث شرم ہیں، سندھ میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر کے صوبائی وزیر صحت کو فوری ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے، سندھ حکومت کو بار بار سمجھا رہے کہ عوام میں کورونا کے نام پر خوف نہ پھیلائے، ہر مریض کو کورونا کا مریض قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ 27 اپریل 2020 کو جناح اسپتال میں داخل کورونا وائرس کے مشتبہ مریض نے وارڈ کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں