ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت اور اپوزیشن پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر رضا مند

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)حکومت اور اپوزیشن پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے پر رضا مند ہوگئی ہے‘ اجلاس کیلیے تاریخ کا اعلان جلد ہوگا،وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے اجلاس بلانے کے لیے سمری جلد ہی صدر مملکت کو بھجوائی جائے گی ،قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اس بارے میں پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ مشاورت کی تھی اور ان سے تجاویز مانگی تھیں، اسپیکر اسد قیصر نے تحریک انصاف‘ مسلم لیگ(ن) پیپلزپارٹی‘ مسلم لیگ(ق) جے یو آئی‘ ایم کیو ایم‘ جی ڈی اے اور دیگر پارلیمانی جماعتوں کے رہنمائوں سے مشاورت کی تھی،مشاورت کے بعدپارلیمانی رہنماؤں نے قومی اسمبلی کا فزیکل اجلاس بلانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ پارلیمنٹ کے ورچوئل سیشن کی مخالفت کرتے ہوئے پارلیمانی رہنماؤں نے اجلاس کے انعقاد میں اسپیکر اسد قیصرکو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ بدھ کو دوبارہ اجلاس ہوگا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قومی اسمبلی اجلاس منعقد نہیں ہورہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں