ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوابشاہ،بینظیر انکم پروگرام سے مال بٹورنے والے افسران کا سراغ لگا لیا گیا

نوابشاہ(رپورٹ کاشف رضا )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے دورے حکومت میں شہیدبے نظیر آباد ڈویژن کے تین اضلاع کے 174 افسران نے اپنی بیگمات کے ناموں پر لاکھوں روپے حاصل کیے۔ رقم حاصل کرنے والوں میں گریڈ 17 سے گریڈ 20 کے محکمہ تعلیم، صحت اور روینیو کے افسران شامل ہیں۔ محکمہ ایف آئی اے نے انکوائری مکمل کرکے رقم کی واپسی کے لیے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ رقم حاصل کرنے والوں میں ضلع شہید بینظیر آباد کے 68، نوشہرو فیروز کے 81 جبکہ ضلع سانگھڑ کے 52 افسران کی بیگمات شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابقمجموعی طور پر تینوں اضلاع کے 174 افسران کی بیگمات نے ایک کروڑ 64 لاکھ روپے حاصل کیے۔ ایف آئی اے کے مطابق رقم احساس کفالت پروگرام میں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک 20 لاکھ روپے وصول کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں