ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں طیارہ بجلی کے تاروں سے ٹکرا کر تباہ

تالاہاسی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ ریاست فلوریڈا کے شہر میرامار میں پیش آیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہل کاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں