ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نجی اسکولز کا کم فیس وصولی کے احکامات نہ ماننا قابل مذمت ہے، انیس قائمخانی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی کی نجی اسکولز کی جانب سے حکومت کے 20فیصد فیس کم وصول کرنے کے احکامات کو ہوا میں اڑانے کی مذمت ، انہو ں نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے باعث گزشتہ 2ماہ سے ہر فرد کی آمدنی متاثر ہوئی ہے اور اس دوران اسکولز اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلیے نجی اسکولز و کالجز کو پابند کیاکہ وہلاک ڈائون کے باعث تعلیمی اداروں کی بند ش کی وجہ سے طلبہ سے 20 فیصد کم فیس وصول کریں لیکن دیکھنے میں آرہا ہے کہ تعلیمی ادارے پوری فیس وصول کرنے کے چالان جاری کررہے ہیں بلکہ فون پر والدین کو متنبہ کررہے ہیں کہ اگر فیس بروقت جمع نہیں کروائی تو انہیں جرمانے سمیت فیس جمع کرانی ہوگی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں