ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلیوں میں جراثیم کش اسپرے لوگوں کیلیے خطرناک ہے‘ عالمی ادارہ صحت

200518-08-
جینوا (صباح نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے گلیوں میں جراثیم کش اسپرے انسانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے‘کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوتا۔ جینوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے کہا کہ گلیوں اور بازاروں میں جراثیم کش اسپرے کورونا کے خا تمے میں موثر ثابت نہیں ہوتا کیونکہ وہ گرد اور مٹی کی وجہ سے غیر مو ثر ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جراثیم کش اسپرے کسی کے لیے بھی جسمانی اور نفسیاتی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ انسانوں پر کلورین یا دیگرکیمیکلز کے چھڑکائو سے آنکھیں یا جلد متاثر ہو سکتی ہے‘ کسی بھی حال میں انسانوں پر جراثم کش دوا کا اسپرے نہیں کرنا چاہیے البتہ بند جگہوں پر جراثیم کش دوا کسی کپڑے پر لگا کر استعمال کی جانی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں