ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت نے آن لائن کلاسز کے لیے اپیلی کیشن متعارف کرادی

کراچی : سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں  کوآن لائن کلاسز کے لیے اپیلی کیشن متعارف کرادی۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہےکہ ہم نےلرننگ ایپ متعارف کرادی ہےجس سےبچےڈیجیٹل کلاس لےسکتے ہیں، لرننگ ایپ کسی بھی اینڈرائیڈموبائل سےڈاؤن لوڈکی جاسکتی ہے، یہ ایپ سندھی، اردو اور انگریزی زبان میں ہے، سندھ ایجوکیشن اینڈلٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےایپ بنائی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ آن لائن کلاسیں ریگولر کلاسز کا نعم البدل نہیں، لیکن ابھی ہم اسکولز کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، کیبل ٹی وی کے ذریعے بچوں کو تعلیم دی جا سکتی ہے، انٹرنیٹ کی سہولت بہت سے طلبا کو میسر نہیں، اس پرکام کررہےہیں،ڈیجیٹل کلاس رومز کی سہولت کے لئے کام کیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں