ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھلاڑیوں کو خالی وینیوز پر کھیلنے میں کوئی قباحت نہیں،جمی نیشم

آکلینڈ( جسارت نیوز)کیوی آل رائونڈر جمی نیشم نے کورونا وائرس کے باعث بند دروازوں میں کرکٹ بحالی کی حمایت کردی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا نہیں لگتا کہ کھلاڑیوں کو خالی وینیوز پر کھیلنے میں کوئی مسئلہ درپیش ہوگا اور اگر سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی شائقین کے بغیر منعقد ہوتا ہے تو کھلاڑی بند دروازے میں کھیلنے کیلئے تیار ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث موجودہ حالات میں کئی کرکٹ بورڈ ز کو بغیر رینیو کے اپنے انتظامی معاملات چلانے کیلئے فنانشیل چیلنجز کا سامنا ہے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے بعد کھلاڑی مستقبل میں ہونیوالے میچوں کے دوران نئے معمولات کو جلدی اپنا لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ “یقینا ان تمام چیزوں پر غور کیا جاتا ہے جن کے ذریعے گرائونڈ میں مداحوں کو رکھا جا سکتا ہے تاہم اس وقت کھیل کی بحالی ترجیح ہونی چاہئے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں