ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھلاڑیوں کو کورونا سے بچنے کیلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے، فضل سبحان

اسلام آباد (جسارت نیوز) ڈیوس کے سابق کوچ فضل سبحان نے کہا ہے کہ کھلاڑی قومی اثاثہ ہیں اور ان کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ اس موذی امراض پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پورے ملک میں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں گذشتہ 2 ماہ سے روک دی گئی تھیں، تمام سرگرمیوں کو روکنا عوام اور کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کی خطرناک وباء سے بچانا تھا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے لاک ڈائون کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ملکی اور عوام کے مفاد میں تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں