ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ساؤتھ ایشین گیمز؛ تین پاکستانی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگئے

شفقنا اردو: ساؤتھ ایشین گیمز نیپال میں شریک تین پاکستانی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان اتھلیٹس میں دو نے سونے اور ایک نے برانز میڈل جیتا تھا۔ اتھلیٹکس فیڈریشن کے ذرائع نے ڈوپ ٹیسٹ آنے کی تصدیق کی ہے تاہم ناموں کو خفیہ رکھا جارہا ہے۔

ان اتھلیٹس کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی جہاں انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پر انکوائری کمیٹی کو مطمن نہ کرسکنے پر قواعد کے تحت انہیں چار سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
دسمبر میں کھٹمنڈو نیپال میں منعقدہ ان گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر 132 میڈلز حاصل کیے تھے جن میں 32 گولڈ، 41 چاندی اور 59 برانز میڈلز شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں