ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے آن لائن مقابلے شروع کرینگے، مسعود احمد خان

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان جوڈو فیڈریشن قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے آن لائن مقابلے شروع کرے گی جس میں جاپان سے قومی کھلاڑی شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ فیڈریشن آن لائن 2 جوڈو کے مقابلے شروع کرے گی جس میں فٹنس پروگرام اور کاتا کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن مقابلوں میں فیڈریشن سے منسلک 14 یونٹس کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ فیڈریشن نے تمام یونٹس کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ ہر یونٹ کھلاڑیوں کی آن لائن مقابلوں میں شرکت کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن مقابلوں میں جاپان سے شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن مقابلے مستقبل میں کھلاڑیوں کے لئے مدد گار ثابت ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں