ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں 4,960 مزید کورونا کیسز، 67 اموات ریکارڈ

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 98 ہزار 943 جبکہ 2,002 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 36,364 پنجاب میں 37,090 ،بلوچستان میں  6,221 خیبر پختونخواہ 13,001، گلگت بلتستان میں 927 ، اسلام آباد میں  4,979  اور آزاد کشمیر میں 361 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 634، پنجاب میں 683 ، خیبرپختونخوا میں 561، بلوچستان میں 54، اسلام آباد 49، گلگت بلتستان 13 اور آزاد کشمیر 08 اموات ہوئیں جبکہ 33 ہزار 565 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 6 لاکھ  83  ہزار 608  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار 100  ٹیسٹ کیے گئے جن میں 4,960 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 67 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 69 لاکھ  81  ہزار 423 افراد متاثر، 4 لاکھ 22  ہزار 37 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 34 لاکھ 13  ہزار 270 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں