ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت کئی شہروں میں پیٹرول کی قلت برقرار

کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں پیٹرول کی شدید قلت برقرار ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہروں میں اکثر پیٹرول پمپ کھلے تو ہیں لیکن پیٹرول دستیاب نہیں اور جن پمپس پرپیٹرول مل رہا ہے وہاں صارفین کا جم غفیر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قلت کے باعث عوام سستے پیٹرول سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہوگئے ہیں اور پیٹرول پمپس کی جانب سے پیٹرول نہ دینے پر مہنگا ہائی آکٹین ڈلوانے پر مجبور ہیں۔

اس سلسلے میں پیٹرولیم ریٹیلرز سمیر گلزار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی صورتحال خراب سے خراب تر ہورہی ہے، قومی کمپنی بدستور شہر کی بڑی ضرورت پوری کررہی ہے جب کہ کچھ آئل مارکیٹنگ کمپنینز جزوی سپلائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد یکم جون سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہ ملنے کی شکایات ہیں اور حکومت اب تک اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں