ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے ترکی میں نغمہ ریلیز

انقرہ: ترکی میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نشانہ بننے والے عوام سے یکجہتی کیلئے نغمہ ریلیز کردیا گیا ۔

ترکی  کی جانب سے ” میرا نام کشمیر ہے” نغمہ انگریزی زبان میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے جسکی ویڈیو میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کو آزادی مانگتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر یہ وائرل ہورہا ہے ۔

نغمہ ترکی کے موسیقار ترگے ایورین نے لکھا ہے اور اس کی موسیقی بھی انہوں نے ترتیب دی ہے جبکہ اس نغمے کو حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ ڈیلا مائلز گایا۔

ترک نغمہ نگار اور موسیقار ترگے ایورین کا کہنا ہے کہ یہ نغمہ آزادی سے محروم دنیا بھر کے مظلوم عوام کیلئے  ہے ۔

نغمے کی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھاجاسکتا ہے کہ بھارتی فوج کے مظالم اور کشمیری عوام کی جدوجہد اور پاکستان سے محبت کی عکاسی کی گئی ہے۔

دوسری جانب مظلوم کشمیری عوام کیلئے آواز  بلند کرنے پر ترک موسیقار کی تعریف کی جارہی ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں