ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مثبت کورونا ٹیسٹ کی صورت میں پلان بی تیار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دورئہ انگلینڈ کیلیے منتخب کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ 20 اور 25 جون کو ہوں گے، مثبت نتائجکی صورت میں پلان بی تیار کر لیا گیا۔سلیکٹرز نے بلال آصف، محمد نواز، موسیٰ خان اور عمران بٹ کو ریزروز میں شامل کیا ہے، روانگی سے قبل کسی بھی کھلاڑی کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں بیک اپ کے طور پر موجود ان کھلاڑیوں میں سے کسی کا انتخاب ہوگا، قومی کرکٹرز کو انگلینڈ پہنچ کر بھی 14 روز قرنطینہ کی لازمی شرط پوری کرنا ہوگی۔پھر سیریز ختم ہونے تک بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہے۔دوسری جانب چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاکہ دورئہ انگلینڈ کیلیے منتخب تمام کھلاڑی آگاہ ہیں کہ کسی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آسکتا ہے، ڈاکٹر سہیل اور میں خود بھی پلیئرز سے رابطے میں ہیں اورکورونا کے حوالے سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ہم نئے کسی کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کو ممکنہ صورتحال کیلیے ذہنی طور پر تیار کیا، خدانخواستہ اگر ٹیسٹ مثبت آیا تو بیشتر تندرست بھی ہوجاتے ہیں، کھلاڑی مضبوط اعصاب کے حامل ہیں، مثبت سوچ کیے ساتھ صورتحال کا مقابلہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں