ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت نئے مالی سال کیلئے ٹیکس فری بجٹ آج پیش کرے گی

کراچی: سندھ حکومت کا نئے مالی سال کے لئے ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کا نئے مالی سال 21-2020 کے لئے ٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس کا مجموعی حجم 1220 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آئندہ مالی سال کا بجٹ سندھ اسمبلی کے آن لائن سیشن میں پیش کریں گے جو ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا سیشن ہوگا۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں رواں سال کے مقابلے میں ترقیاتی بجٹ 58 ارب روپے کمی کے ساتھ 170 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں ضلعی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 15 ارب روپے شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے ترقیاتی بجٹ میں 10 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور تعلیمی شعبوں کے ترقیاتی بجٹ کے لئے 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں