ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پاکستان کے مفادات کیخلاف ہیں،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے کمپنیز ایکٹ میں 10 مختلف ترامیم کی ہیں جو پاکستان کے مفادات کے خلاف ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، قومی احتساب بیورو (نیب) اور عدالت عظمیٰکو خط لکھا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے خط میں کہا ہے کہ کمپنیز ایکٹ میں حکومتِ پاکستان نے 10 مختلف ترامیم کی ہیں‘ کمپنیز ایکٹ میں ترامیم پاکستان کے مفادات کے خلاف ہیں‘ اس سلسلے میں ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس میں شدید اعتراضات کیے گئے ہیں‘ کچھ کمپنیاں ان ترامیم کا ناجائز فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنیز ایکٹ میں ترامیم ایمانداری کے ساتھ بزنس کرنے کے اصولوں کے
خلاف ہیں‘ اس سے بیرون ملک بے نامی اثاثہ جات رکھنے والوں کو مدد ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں