ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلیے تیار کردہ بائیوسیکیور ماحول کے چند اہم نکات

لاہور(جسارت نیوز)ای سی بی کے میڈیکل پینل کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے دورہ انگلینڈ کے لیے تیار کردہ بائیو سیکیور ماحول کے چند اہم نکات کے مطابق کھلاڑیوں کا روزانہ کی بنیاد پر علامات اور درجہ حرارت کا جائزہ لیاجائے گا۔بائیوسیکیور ماحول میں موجود تمام افراد کی متواتر کوویڈ19 ٹیسٹنگ (اوسطاََ ہر سات روز میں)کی جائے گی۔ہوٹل کے عملے سمیت صرف ضروری اسٹاف کی موجودگی یقینی بنائے جائے گی۔ بائیو سیکیور ماحول میں زوننگ کی گئی ہے لہٰذا متعلقہ شخص کو اپنے مخصوص زون میں جانے کی اجازت ہوگی۔ ہر کسی پر سماجی فاصلہ اور حفظان صحت کے اصول کا نفاذلازمی ہوگا۔ چہرے پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں