ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی

مانچسٹر: پاکستانی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے مانچسٹر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کیلئے جانے والا 20 رکنی اسکواڈ اور 11 ارکان پر مشتمل کوچنگ ا سٹاف مانچسٹر پہنچ گیا ہے، پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ان کی اہلیہ بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

کھلاڑیوں کوکورونا وائرس کی تمام احتیاطی تدابیر اپنا ک رطیارے سے باہر لایا گیا، کھلاڑیوں کی اگلی منزل ووسٹر شائر ہے جہاں ان کا 14 روز کا قرنطینہ ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں