ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایکس حملہ: بھارت دہشت گردی کرا رہا ہے: وزیر خارجہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گردی کرا رہا ہے، امریکی نمائندہ خصوصی کو بھارت سے متعلق آگاہ کرچکا ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج حملے میں دہشت گرد لوگوں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، پاکستانی جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گردی کے واقعات چاہتا ہے، بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گردی کرا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل کوشش کرتا چلا آرہا ہے پاکستان میں عدم استحکام ہو۔

وزیر خارجہ نے مزیر کہا کہ مقبوضہ کشمیر پرعالمی توجہ بڑھنے پر بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا، بھارت افغانستان میں امن کی کوششوں کو بھی متاثر کر رہا ہے، امریکی نمائندہ خصوصی کو بھارت سے متعلق آگاہ کرچکا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں