ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : کینپ پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی ، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کینپ پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث شہر قائد میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے الیکٹرک کے مطابق کینپ پاور پلانٹ میں فنی خرابی سے 60 میگاواٹ کی کمی ہوئی ہے،جس کے سبب شہر میں 3 سے 6 گھنٹے کا لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔

اس صورتحال میں کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو اضافی لوڈشیڈنگ کے پیغامات بھیجنا شروع کر دئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب اضافی گیس اور فرنس آئل ملنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

کے الیکٹرک کو این ٹی ڈی سی سے 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں