ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 جبکہ 4,619 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے نئے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 90,721 پنجاب میں 80,297 ،بلوچستان میں 10,717 خیبر پختونخواہ 27,506، گلگت بلتستان میں 1,536، اسلام آباد میں 13,292 اور آزاد کشمیر میں  1,214 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 1,459 پنجاب میں 1,844 ، خیبرپختونخوا میں 1,002، بلوچستان میں 122، اسلام آباد 130، گلگت بلتستان 28 اور آزاد کشمیر 34 اموات ہوئیں جبکہ 1 لاکھ 25 ہزار 94 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 13 لاکھ  72  ہزار 825  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار 50  ٹیسٹ کے دوران 3,378 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 68 اموات ہوئیں جبکہ وینٹی لیٹرز پر کورونا مریضوں کی تعداد 468 ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں