ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ 5 اگست کو ہوگا،شیڈول جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کی تصدیق کردی۔ پاکستان کو دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ طویل طرز کی کرکٹ کے اگلے دونوں میچز ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست جاری رہے گا۔دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل 3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے ایک مرتبہ پھراولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی۔ جہاں 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو میچز کھیلے جائیں گے۔قومی ٹیم 29 جون سے وورسٹر شائر میں موجود ہے۔ جہاں قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز 14 روزہ قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں، اس دوران قومی کھلاڑی ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ انٹرا اسکواڈ میچز بھی کھیل رہے ہیں۔ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں سے یکم اگست ٹیم مانچسٹر پہنچے گی۔قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول مطابق6 سے 12 جولائی پریکٹس، انٹرااسکواڈ میچز اور آرام، نیو روڈ،13 جولائی ڈربی شائر روانگی،15 سے 30 جولائی پریکٹس، انٹراسکواڈ میچزاور آرام، دی کاؤنٹی گراؤنڈ،یکم اگست مانچسٹر روانگی،5 سے 9 اگست پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر،10 اگست ساؤتھمپٹن روانگی،13 سے 17 اگست دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن،21 سے 25 اگست تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن،26 اگست مانچسٹر روانگی، اس کے علاوہ 28 اگست پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر،30 اگست دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر،یکم ستمبر تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر، جبکے قومی ٹیم وطن 2ستمبر کو لوٹے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں