ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کا اعلان

قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک کرایوں میں تاریخی کمی کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور کراچی سے لاہور تک یکطرفہ کرایہ 9572 روپے مقررکیا گیا ہے جب کہ مسافروں کو 7 کلو دستی سامان لے جانے کی بھی اجازت ہو گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اندرون ملک یہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی آئی اے نے اندرون ملک کرایہ 12ہزار روپے مقرر کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں