ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنی تحریک کاتمام مزارات کھولنے کا مطالبہ

کراچی : سنی تحریک نےبھی تمام مزارات فوری کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی تحریک کے مرکز اہلسنت پر مختلف تنظیموں کا اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں تمام مذہبی جماعتوں کے عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں مزارات اولیاء کی بندش پر اظہار تشویش۔

سنی تحریک کے ترجمان نے وزیراعلی سندھ اور وزیر اوقاف سے تمام مزارات فوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ 10اگست کو عبداللہ شاہ غازی کا عرس ہے، اس سلسلے میں مزارات کھولنے کے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباکا گراف کافی حد تک نیچے گر چکا ہے، تمام مارکیٹیں بھی کھل گئیں ہیں، ایس او پیز کے ساتھ مزارات بھی کھولنے کی جازت دی جائے تاکہ زائرین  اپنی منت اور مرادیں مانگنے اولیاء کے مزار پر حاضر ہوسکیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی صورت میں تمام شعبہ جات بند کرنے کے بعد مزارات بھی زائرین  کے لیے بند کردیے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں