ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوگرا نے گیس کے نرخوں میں اضافہ کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت پینتالیس روپے فی یونٹ تک کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے چھ فیصد اور سوئی سدرن کیلئے دو فیصد قیمت کم کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں 45 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں40 روپے 49 پیسے کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کے فیصلے کے تحت سندھ اوربلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 45 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوکمی ہو گی۔ مزید تفصیلات کے مطابق ایس این جی ایل کی قیمتوں میں چھ فیصد کمی کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی قیمتوں میں بھی دو فیصد کمی آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں