ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں سے استعفیٰ لیں،لیگی ترجمان

لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں سے استعفیٰ لیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے معاونین اور مشیروں کی تفصیلات سامنے آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر غیرملکی ٹولہ مسلط ہونے سے عوام بے روزگاری، معاشی تباہی میں مبتلا ہیں،جن کا پاکستان میں کچھ نہیں، انہیں کابینہ میں بٹھا کر کیوں فیصلے کرا رہے ہیں ؟

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے کہاتھا یہ نہیں ہوسکتا آپ کی دوہری شہریت ہو اور ملک کے فیصلے بھی کریں، آپ نے کہاتھا آپ کی دوہری شہریت ہو اور وزیر بھی ہوں ، یہ نہیں ہوسکتا۔

لیگی ترجمان نے کہا کہ آج غیرملکی پاسپورٹ والوں کو کابینہ میں کیوں بٹھارکھا ہے؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں