ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر کی آزادی اور بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم الحاق پاکستان پر کشمیریوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ یوم الحاق پاکستان پرکشمیریوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں سے  زیادہ کسی نے مشکلات نہیں دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستان کی منزل ایک ہے، منزل ایک ہے اسی لئے قائداعظم نے کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے پہلے الحاق پاکستان کا فیصلہ کیا،19 جولائی 1947کومسلم کانفرنس کے نمائندہ اجلاس میں قراردادمنظورکی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد میں ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا کشمیراسی طرح کشمیریوں کا ہے جیسے فلسطین فلسطینیوں کااور انگلستان انگریزوں کا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں