ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 13 اہلکار ہلاک، 10 زخمی

کابل: صوبے قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 9 پولیس اہلکار جب کہ 4 فوجی شامل ہیں۔

افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان نے صوبے قندوز میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر رات ایک بجے حملہ کیا تھا جس کے بعد علاقے میں مزید فورسز کے دستوں کو طلب کرلیا گیا، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں طالبان کا بھی جانی نقصان ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں