ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرائن میں مسلح شخص نے 20 مسافروں کو یرغمال بنالیا

یوکرائن: پولیس نے مسلح شخص کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئی بس کو گھیر رکھا ہے

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن کے شہر لسٹک میں مسلح شخص نے بس کے 20 مسافروں کو یرغمال بنالیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مسلح شخص کے پاس بارودی مواد بھی تھا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کے روز شمال مغربی یوکرائن میں مسلح شخص نے بس کو اپنی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے 20 مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے دارالحکومت کیف سے 400 کلومیٹر مغرب میں واقع شہر کے مرکز کو سیل کردیا۔ آخری اطلاعات تک ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں آئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں