ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ کے جج کراچی میں گندگی دیکھ کر رنجیدہ ہو گئے

سندھ ہائیکورٹ کے جج  کراچی میں کچرا،گندگی اور غلاظت کی پیش کردہ تصاویردیکھ کر رنجیدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گندگی غلاظت اور کچرا نہ اٹھانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی تو جسٹس خادم حسین شیخ شہر میں جا بجا پھیلے کچرے، گندگی اور غلاظت کی تصاویر دیکھ کر افسردہ ہوگئے۔

وکیل سندھ گورنمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ کراچی سے کچرا اٹھانا ، ڈی ایم سیز اور کے ایم سیز کی ذمے داری ہے جس پر جسٹس خادم حسین شیخ نے کہا کہ  آپ کے ایم سی کو فنڈ نہیں دیتےتو خود کیوں کام نہیں کرتے؟

جسٹس خادم حسین شیخ نے ریمارکس دیے کہ کراچی کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے یہاں گندگی  اور کچرا ایک دن وبائی صورتحال اختیار کر جائے گ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں